جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والے قومی مجرم ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والے قومی مجرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، ترجمانوں کو 38 ارب سے زائد رقم کی ایڈجسٹمنٹ کیس پر بریفنگ دی گئی، ن لیگ دور میں مبینہ کرپشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بریفنگ دی کہ ایک کمپنی کھلی تو قوم کے 39 ارب روپے واپس مل گئے، 31 کمپنیوں کے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

- Advertisement -

شہزاد اکبر نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف لوٹ مار کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عوام کو خوار نہ ہونے دیں انہیں سہولیات فراہم کریں، وزیراعظم کے احکامات

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن نہ ہوتی تو آج صحت و تعلیم کے شعبے پسماندہ نہ ہوتے، قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والے قومی مجرم ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کا معاملہ عوام کے سامنے رکھا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کا ڈیجیٹل پاکستان وژن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری پوری توجہ معیشت کو مستحکم کرنے پر ہے، جب تک معیشت بہتر نہیں ہوگی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، اللہ کا شکر ہے معیشت اب مستحکم ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ ہمارے نوجوانوں کے لیے مفید ہے، ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ میں خواتین بھی شرکت کریں گی، ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے عالمی سطح پر جدت کی طرف جائیں گے، ای گورننس کی طرف جائیں گے جس سے عوام کو سہولت ملے گی۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں