تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

پاکستان کبھی کسی اور کی جنگ میں شریک نہیں ہو گا، وزیر اعظم عمران خان

راولپنڈی: جی ایچ کیو میں منعقدہ یومِ دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کبھی کسی اور کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں یومِ دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کیا، خطاب سے قبل انھوں نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر وہ کرکٹر نہ بنتے تو آج ریٹائرڈ فوجی ہوتے۔ انھوں نے کہا کہ وہ 12 سال کی عمرمیں والد کی بندوق پکڑ کر پاک بھارت جنگ میں ڈیوٹی دینے پہنچ گئے تھے۔ اس رات شیلنگ اور دھماکوں کی آواز کبھی نہیں بھول سکتے۔

[bs-quote quote=”کرکٹر نہ بنتا تو آج ریٹائرڈ فوجی ہوتا: وزیرِ اعظم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

انھوں نے کہا کہ پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی نے جنگ کے دوران شان دار کارکردگی دکھائی، کوئی بھی ملک ہماری افواج اور انٹیلی جنس ایجنسی کا مقابلہ نہیں کر سکتا، شہدائے وطن کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔


تقریب کی کوریج :  یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب، وزیراعظم اور آرمی چیف کا خطاب


وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ایسی خارجہ پالیسی بنائی جائے گی جو پاکستان کی بہتری کے لیے ہو، پاکستان کسی کی جنگ میں حصہ نہیں بنے گا، سیاسی مداخلت سے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں، اس ملک کو اللہ نے سب کچھ دیا ہے کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شرکت کے خلاف تھا لیکن جس طرح سے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کام یابیاں حاصل کیں دنیا میں کوئی بھی فوج اس طرح نہیں کرسکی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ’کچھ لوگوں کے امیر ہونے سے قومیں نہیں بنتیں، عظیم قوم اس وقت بنے گی جب ایک چھابڑی والا، ایک مزدور، ایک سپاہی اور سب یہ سمجھیں گے کہ میں تو محنت کر رہا ہوں لیکن میرا بچہ جب سرکاری اسکول سے نکلے گا تو وہ ڈاکٹر اور انجینئر بھی بن سکتا ہے۔‘

[bs-quote quote=”سول اور عسکری تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں ہے: عمران خان” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

انھوں نے کہا ’میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، سول اور عسکری قیادت کا کردار اور مقصد ایک ہی ہے، ہم سب متحد ہیں، سول اور عسکری تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔‘

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا، پیغمبروں کے بعد سب سے بڑا درجہ شہیدوں کا ہے، منزل کے حصول کے لیے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -