جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

این آر او نہیں ملے گا، احتساب قومی ترجیح ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے سینئر قانون دان بابر اعوان نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ احتساب قومی ترجیح ہے، این آر او نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ این آر او نہیں ملے گا۔

[bs-quote quote=”احتساب کے بغیر جمہوری عمل کام یاب نہیں ہوسکتا: وزیرِ اعظم” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بلا تفریق احتساب ہی نئے پاکستان کی بنیاد ہے، احتساب کے بغیر جمہوری عمل کام یاب نہیں ہوسکتا، ترقی یافتہ ممالک میں عوام کے پیسے کی جان سے زیادہ حفاظت کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان بار بار کہہ چکے ہیں کہ کسی ڈاکو کو این آر او نہیں دیا جائے گا، 7 اکتوبر کو انھوں نے واشگاف الفاظ میں کہا ’آپ نے دھرنا دینا ہے تو کنٹینر میں دے دیتا ہوں، اسمبلی میں شور کرنا ہے تو کرلیں، کان کھول کر سن لیں ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا، قوم سے وعدہ کیا ہے، کوئی این آر او نہیں ہوگا۔‘


یہ بھی پڑھیں:  دھرنا دیں شور کرلیں، این آر او نہیں ہوگا، کرپشن کے خاتمے کے لیے اگلے ہفتے قانون لا رہے ہیں، وزیرِ اعظم


یاد رہے کہ 4 ستمبر کو نیب الزامات کے بعد بابر اعوان مشیر پارلیمانی امور کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی مجھ سے شروع ہونی چاہیے۔

انھوں نے وزیرِ اعظم کو بھیجے گئے استعفے میں کہا تھا کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھاتے ہوئے میں وزارتِ پارلیمانی امور کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں تاکہ نیب ریفرنس کے بے بنیاد الزامات کو غلط ثابت کر سکوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں