پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

سانحہ سیالکوٹ: ڈھال بننے والے نوجوان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن شہری پریانتھا کے لیے ڈھال بننے کی کوشش کرنے والے فیکٹری مینیجر ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں واقع وزیرآباد روڈ پر قائم فیکٹری میں پیش آنے والے واقعے پر انتہائی سخت مؤقف اپنایا اور ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لانے کا اعلان کیا۔

راجکوٹ فیکٹری میں پیش آنے والے واقعے پر جہاں مشتعل ہجوم نے 9 سال سے تعینات سری لنکن جنرل مینیجر پریانتھا کو توہین مذہب کے الزام میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا وہیں کچھ ایسے بھی لوگ تھے جو ہجوم کو ہاتھ جوڑ جوڑ کر روکنے اور معاملے کو قانون کے مطابق حل کرنے کی اپیل کررہے تھے۔

- Advertisement -

مشتعل ہجوم میں شامل افراد نے ایسے کسی بھی فرد کی نہ سُنی مگر اُن میں سے ایک شخص کو پوری قوم نہ صرف سلام پیش کررہی ہے بلکہ اُس کی عزم و ہمت کو داد بھی دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سانحہ سیالکوٹ:‌ مینیجر کی میت کل روانہ کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں: سانحہ سیالکوٹ:‌ وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن صدر کو فراہمی انصاف کی یقین دہانی

اسے بھی پڑھیں: مقتول مینیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والا تنہا شخص کون تھا؟ ویڈیو سامنے آگئی

اب وزیراعظم پاکستان نے سری لنکن مینیجر کے لیے ڈھال بننے کی کوشش کرنے والے فیکٹری کے پروڈکشن مینیجر ملک عندان کی اخلاقی جرأت اور بہادری کو سلام پیش کیا اور انہیں تمغہ شجاعت دینے کا اعلان بھی کیا۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’قوم کی طرف سےملک عدنان کی اخلاقی جرأت اوربہادری کو سلام  پیش کرتا ہوں، انہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر مظلوم سری لنکن منیجرکو ہجوم سے پناہ دینے اور بچانےکی کوشش کی‘۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی  ملک عدنا نکو ہیرو قرار دیتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کے اقدام کو زبردست اقدام قرار دیا۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ’سندھ حکومت ملک عدنان کی جرأت و بہادری کو سراہتی ہے، سفاکیت میں ملوث کرداروں کوفوری اورکڑی سےکڑی سزاملنی چاہیے‘۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سزا دینے سے قوم کومعلوم ہوگا کہ آپ اس انتہاپسندی کےخلاف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں