بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

وزیرِ اعظم عمران خان کا ملک میں زرِ مبادلہ لانے کے لیے مراعات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک میں زرِ مبادلہ لانے کے لیے مراعات کا اعلان کر دیا، موبائل والٹ سے ایک ڈالر آنے پر اب ایک کے بجائے 2 روپے ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں زرِ مبادلہ لانے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان نے ترسیلات کے سلسلے میں مراعات کا اعلان کر دیا، انھوں نے کہا کہ موبائل والٹ سے ایک ڈالر آنے پر دو روپے ملیں گے۔

[bs-quote quote=”بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو یوٹیلٹی بلز، انشورنس، خریداری اور کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی کی بھی اجازت” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

15 فی صد سے زائد ترسیلات پر فی ڈالر 3 روپے دیے جائیں گے، اسٹیٹ بینک اور منظور شدہ بینکوں کو غیر مالیاتی اداروں سے لین دین کی اجازت بھی مل گئی۔

غیر ملکی کرنسی میں انفرادی ٹرانزیکشن کی زیادہ سے زیادہ حد 1500 ڈالر کر دی گئی، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو یوٹیلٹی بلز، انشورنس، خریداری اور کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی کی بھی اجازت دے دی گئی۔

واضح رہے کہ ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان نے ذمہ داری خود سنبھال لی ہے، اس سلسلے میں وہ پے در پے غیر ملکی دورے کریں گے۔


یہ بھی پڑھیں:  ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی ذمہ داری وزیراعظم نے خود سنبھال لی


ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے عمران خان 12 دنوں میں 3 ممالک کے اہم ترین دورے کریں گے، وزیرِ اعظم سعودی عرب کے بعد ملائشیا اور چین جائیں گے۔

عمران خان پاکستان واپسی پر سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگز کریں گے اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ 3 روز تک جاری رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں