پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی، وزیراعظم نے اصولی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی اور فروغ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ کیا۔

اپنے ٹویٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ ’وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی فلم انڈسٹری کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا‘۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’وزیراعظم نے اجلاس کے دوران فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہر قسم کے ضروری اقدامات کرنے کی اصولی منظوری دی‘۔

عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان مووننگ فارورڈ #PakistanMovingForwardکا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’وزیر اعظم نے ملکی ثقافت اور سماجی اقدار کے فروغ سمیت پروڈکشن کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی‘۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے لکھا کہ ’وزیراعظم نے ضروری اقدامات کے حوالے سے متعلقہ وزارت کو اہم ہدایت کردی‘۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں