کوئٹہ: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا وزیراعظم عمران خان آرمی ایوی ایشن بیس کوئٹہ پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا، وزیراعظم بولان ہیلتھ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ گوادربھی جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے، کوئٹہ کینٹ آمد کے موقع پرگورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا کوئٹہ آرمی ایوی ایشن بیس پراستقبال کیا، وزیراعظم بولان ہیلتھ کمپلیکس اور سی پیک میں شامل کوئٹہ ژوب روڈ این 50 کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ژوب روڈمغربی راہداری سے منسلک ہے، وزیراعظم عمران خان گوادر کادورہ بھی کریں گے۔
PM Imran Khan along with Governor & CM Bln & key Federal ministers arrived at Quetta Cantt. COAS received PM at Army Aviation Base. PM will do earth breaking of Bln Health Complex & Quetta-Zhob Road N-50 as part of western alignment CPEC. PM will later today also visit Gwadar.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 29, 2019
یاد رہے وزیراعظم عمران خان گوادر میں ملک کے بڑے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، سیکریٹری ایوی ایشن و ڈی جی سی اے اے شاہ رخ نصرت وزیراعظم کو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے متعلق بریفنگ دیں گے، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دورجدید کے تقاضوں کے مطابق تعمیر کیاجائے گا۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان شام کو کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، کمیٹی وزیر اعظم کو منصوبوں پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دے گی۔
خیال رہے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چالیس ارب روپے کی لاگت سے تین سال میں مکمل کیا جائے گا، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ قراردیاجارہا ہے ، چائنہ کے اشتراک سے سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرپورٹ کو تعمیر کرے گی۔