وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے pm imran khan
The news is by your side.

Advertisement

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر کوالامپور پہنچ گئے ہیں جہاں ملائیشین نائب وزیر خارجہ اور وزیراعظم آفس ملائیشیا کے نائب وزیر نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد کے منصب سنبھالنے کے بعد کسی غیرملکی رہنما کا یہ پہلا دورہ ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی۔

کابل دھماکے پر افسوس کا اظہار

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کابل دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان بھائیوں کے دکھ کو محسوس کرتے ہیں، غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بنا، پاکستان اور افغانستان نے اس جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھایا ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مضبوط اور پر اعتماد کھڑے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں