اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافہ ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ فٹ پاتھ پرسونے والوں کو ٹینٹ اورکھانا فراہم کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شیلٹرہوم کی تعمیرتک وزیراعلی پنجاب کوفٹ پاتھ پرسونے والوں کوٹینٹ اورکھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ موسم سرد ہو رہا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ لاہور کے بعد کراچی اور پشاور میں بھی شیلٹرہوم کے لیے جگہوں کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔
I have asked CM Punjab to set up tents for people sleeping on footpaths and provide them food until the Panah Gahs (shelters) are built, as the weather is turning increasingly cold. Peshawar and Karachi spots also being located.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 24, 2018
وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
یاد رہے کہ رواں ماہ 10 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹرہوم منصونے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شیلٹرہوم آسمان تلے رات بسر کرنے والے افراد کے لیے بنایا جا رہا ہے، یہ اقدام فلاحی ریاست کی جانب سے پہلا قدم ہے جو اٹھایا گیا۔