تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

‘بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں اور مہنگائی کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے’

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کےساتھ مہنگائی کی ‏شرح کو روکنے پرخصوصی توجہ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت آئندہ بجٹ سےمتعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس ‏میں آئندہ بجٹ اور ملکی معیشت کے امور پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں اسدقیصر، شاہ محمودقریشی، پرویزخٹک، شفقت محمود، اسدعمر، فوادچوہدری، ‏گورنرکےپی شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمودخان، صوبائی وزراہاشم جواں بخت، تیمورسلیم جھگڑا اور ‏متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں معیشت،مہنگائی کوروکنےکیلئےحکمت عملی پرگفتگو ہوئی جب کہ آئندہ مالی سال ‏میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کابجٹ ترقیاتی بجٹ ہوگا، آئندہ مالی ‏سال بجٹ میں تمام توجہ شرح نمومیں اضافےپرہوگی، ترقیاتی کاموں کومزیدتیزکرکےنئےمنصوبوں کا ‏اجرا کیاجائےگا۔

وزیراعظم نےبجٹ سےمتعلق پارٹی کی سینئرقیادت سےتجاویزطلب کر لیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کےساتھ مہنگائی کی ‏شرح کو روکنے پر خصوصی توجہ دی جائے اور عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتےہوئےترقیاتی ‏منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے۔

Comments

- Advertisement -