اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اپنی رہائش گاہ میں مسجد تعمیر کروادی، اس سے پہلے بنی گالہ میں نمازکے لئے مخصوص جگہ متعین نہیں تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں مسجد تعمیر کروادی، وزیراعظم نے نئی تعمیر شدہ مسجد کا دورہ کیا اور نماز بھی ادا کی۔
وزیراعظم نے مسجد کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کیا، مسجدکی تعمیر رہائش گاہ میں باجماعت نمازکی ادائیگی کے لئے کرائی گئی۔
خیال رہے اس سے پہلے بنی گالہ میں نمازکےلئےمخصوص جگہ متعین نہیں تھی اور بڑی تعداد میں پارٹی رہنما بھی انفرادی طور پر لان میں ہی نماز ادا کرتے تھے۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان اپنے پہلے غیر ملکی سرکارہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تو عمران خان نے ننگے پاؤں مدینہ کی سرزمین پرقدم رکھا اور روضہ رسول پرحاضری دی اورریاض الجنتہ میں دعائیں مانگیں تھیں۔
وزیراعظم کے لئے روضہ رسولﷺ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا تھا۔