اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے۔
وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں صحت کے شعبے میں فلسطین سے معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔
چیئرمین نیپرا اور ممبران کی تقرری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ اجلاس میں اسٹیل مل کے لیے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ اجلاس: وزارتوں کی کارکردگی کے لیے ہر 3 ماہ بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ
وفاقی کابینہ ایف آئی اے کے لیے 5 کروڑ کی خصوصی گرانٹ کی بھی منظوری دے گی، موبائل کمپنیوں کی لائسنس کی تجدید بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ رواں 10 دسمبر کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان نے تمام وزرا سے 100 دن کی کارکردگی دریافت کی تھی۔
اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے ہر 3 ماہ بعد وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔