اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ڈالرکی قیمت میں اضافے کے پیش نظر پارٹی رہنماؤں کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا، جس میں حکومت پرتنقید سے متعلق جوابی حکمت عملی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے قرضہ اورڈالرکی قیمت میں اضافے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا،اجلاس آج شام وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوگا۔
پارٹی رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم حکومت پرتنقید سے متعلق جوابی حکمت عملی دیں گے، سوشل میڈیا پر بھی اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہے۔
اجلاس میں شریک رہنما میڈیا پر حکومت کا دفاع کریں گے۔
یاد رہے گذشتہ روز معاشی بحران کے حل کے لئے حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیں : انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر134 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا
جس کے بعد انٹربینک میں آج ایک دن میں روپے کی قدر میں نو روپے پچھتر پیسےکی کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر ایک سو چونتیس روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک سو چونتیس روپے میں دستیاب ہے۔
ٹریڈنگ کے آغاز پر ایک دن میں ڈالر کی قدر میں تیرہ روپے تک کا اضافہ دیکھا گیا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی آئی ایم ایف کے پروگرام کی پہلی شرط ہے، مرکزی بینک پروگرام کی تیاری کر رہا ہے، روپے کی قدر کافی حد تک ایڈجسٹ ہوچکی ہے اور ڈالر ایک سوچونیتیس روپے پر مستحکم ہونا چاہیئے۔
جولائی دوہزار سترہ سے اب تک روپے کی قدر میں انتیس اعشاریہ دو فیصد کی کمی ہو چکی ہے۔