ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا آج اجلاس، 20 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا، اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا، جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا، وزیرِ اعظم ملیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، اسد عمر ملیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کابینہ کو بریف کریں گے۔

- Advertisement -

کابینہ ’لاہور نئی دہلی بس سروس‘ معاہدے میں توسیع کا جائزہ لے گی، سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیلِ نو کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا، وفاقی کابینہ ہوا بازی پالیسی 2019 کی منظوری دے گی۔

کابینہ میں کراچی انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ بورڈ کی تشکیل نو کی سمری بھی پیش کی جائے گی، کابینہ پاکستان سکھ گوردوارہ بربندھک کمیٹی کی تشکیل نو کا بھی جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  تیل و گیس کے ذخائر: چند دنوں میں قوم کو بڑی خوشخبری ملنے والی ہے، عمران خان

اجلاس میں مختلف اداروں میں تقرریوں کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ زیرِ غور آئے گا، اقتصادی رابطہ کمیٹی، کابینہ کمیٹی توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ قوم کو تین ہفتے میں بڑی خوش خبری دیں گے، کراچی میں سمندر کے اندر ایشیا کا سب سے بڑا تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت ہو رہا ہے، تیل و گیس کے ذخائر اتنے ہوں گے کہ کسی سے تیل لینے کی ضرورت نہیں ہوگی، قوم دعا کرے، یہ دریافت ملک کی تقدیر بدل دے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں