جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم یواےای اور ملائیشیا کے دوروں پرکابینہ کواعتمادمیں لیں گے اور  وزیرخزانہ یواےای اورملائیشیا سے معاہدوں پر بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال اور 100روزہ پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وفاقی وزرا 100روزہ منصوبہ بندی پررپورٹس وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

وزیراعظم یواے ای اور ملائیشیا کے دوروں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے جبکہ وزیرخزانہ اسد عمرآئی ایم ایف وفد سے مذاکرات اور متحدہ عرب امارات اور ملائشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے، کابینہ ارکان کو آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

- Advertisement -

وفاقی کابینہ گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ لے گی اور مختلف ممالک کیساتھ معاہدوں اورایم اویوزکی منظوری دےگی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں نیشنل بینک کے صدر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی، چیئرمین ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کی تعیناتی پربھی غور ہوگا۔

اس کے علاوہ عبدالجبار شاہین کو چیئرمین کی اضافی ذمہ داریاں دینے کا بھی امکان ہے، ایجنڈے میں موبائل فونز کی غیرقانونی درآمد کی روک تھام کیلئے پالیسی کا جائزہ اور فیصل آباد، گوجرانوالہ کے بینکنگ کورٹس کے ججز کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں