اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدرات وفاقی کابینہ میں ای سی سی کےفیصلوں کی توثیق کردی جبکہ وزیراعظم نے فیصلوں پر عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 19نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ نےای سی سی کےفیصلوں کی توثیق کردی اور کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نے فیصلوں پر عملدرآمدیقینی بنانےکی ہدایت کردی۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے سربراہ اور جینکو ون، ٹو، تھری کے سربراہان کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ تھی جبکہ سی ای او سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی تعیناتی کی منظوری اورانفارمیشن کمیشن ارکان کی سیلری پیکیج کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہلک بیماریوں کے علاج کے پروگرام کی بحالی، پیپرا رولز2004میں ترامیم اور فیصل آباد میں آبی وسائل کیلئے فرانس سے 94ملین یورو قرض معاہدے کی منظوری کے امور پر زیرغور آئے۔
اجلاس میں عابد حسین، افروز عالم لہری نامی افراد کو یو اے ای، سعودی عرب کے حوالے کرنے کا جائزہ لیا گیا جبکہ فارمیسی کی تعلیم کے اداروں کے الحاق اور سرکاری افسران کی دہری شہریت سے متعلق عدالتی فیصلے پر بھی غور کیا گیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان میڈیا یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔
مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ اجلاس : پاکستان میں آئی پی ایل پر پابندی لگا دی گئی
یاد رہے 2 اپریل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی تھی، بعد ازاں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں کہا تھا پہلی بار غربت کے خاتمے کے لئے پورا ڈویژن بنایا گیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا، سماجی تحفظ اور انسداد غربت پروگرام لے کر آ رہے ہیں، احساس کے نام سے پروگرام لانچ کررہے ہیں، جس کی تفصیل آئندہ ہفتے دیں گے۔
اجلاس میں ایئر مارشل(ر) ارشدملک کو پی آئی اے کا سی ای او نامزد کیا گیا ہے، آئی پی او بورڈ سے حسن شاہ کو ہٹادیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں آئی پی ایل پر پابندی لگادی گئی تھی۔