ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے ، جس میں 17نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور یکساں نظام تعلیم متعارف کرانے کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا، جس میں ملک میں رائج نظام تعلیم میں اصلاحات سمیت 17نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائےگا، کابینہ سیزن 2018 اور 2019 کیلئے گندم خریداری کی منظوری دےگی جبکہ ملک میں موجود وفاق کی فارغ جائیدادوں کی فروخت کا جائزہ بھی لیا جائےگا۔

- Advertisement -

اجلاس میں وزارت وفاقی تعلیمات یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے حوالے سے تجاویزبھی دےگی۔

کابینہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی ڈیپوٹیشن میں توسیع اور فیڈرل لینڈ کمیشن کی چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دےگی جبکہ بلغاریہ اورپاکستان کے ادارے نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت اور پاک بوسنیا جوائنٹ اکنامک کمیشن کے قیام کے پیشگی فیصلہ کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

چئیرمین اوگرا اور اتھارٹی کے دیگر ملازمین کے پیکج سے متعلق سمری کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ کابینہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل در آمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت صوبائی کاوئنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکوشن ایجنسی بنانے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے 9 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدرات وفاقی کابینہ میں ای سی سی کےفیصلوں کی توثیق کی تھی جبکہ وزیراعظم نے فیصلوں پر عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی تھی

کابینہ نے فیصلہ کیا گیا تھا عمررسول بورڈ آف انویسٹمنٹ کے نئے سیکریٹری ہوں گے، یونس ڈھاگاکوچیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کاچارج دیاگیاہے، ننکانہ میں باباگورونانک کےنام پر ٹرین اسٹیشن بن رہاہے جبکہ متروکہ وقف املاک کانیا بورڈ تشکیل دے دیاگیا تھا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم17اپریل کواسلام آبادمیں ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھیں گے، فواد چوہدری

بعد ازاں وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا وزیراعظم17اپریل کواسلام آبادمیں ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھیں گے، جہاں وفاقی ملازمین کیلئے 25 ہزار اپارٹمنٹ تعمیر کئے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں