جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب،8 نکاتی ایجنڈے پر غورہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے ، جس میں کابینہ اجلاس میں8نکاتی ایجنڈےپرغور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے11بجےہوگا ، کابینہ اجلاس میں8 نکاتی ایجنڈے پرغور ہوگا اور اور ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں پاک چین ملٹری تعاون پر معاہدے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی ازسرنوتشکیل کی منظوری شامل ہیں۔

وفاقی کابینہ چیئرمین ویج بورڈ کے استعفے کی منظوری اور آٹھویں ویج بورڈ کے چیئرمین کے تقرر کی منظوری دے گی۔

ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ،ایل این جی لمیٹڈکےڈائریکٹرکی نامزدگی بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

گذشتہ کابینہ اجلاس میں بجلی کے نرخ میں اضافے کی منظوری اور پاک چین خلائی مشن معاہدے کی توثیق کی گئی تھی۔

کابینہ اجلاس کے بعد وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا اسپیس پروگرام سے متعلق ایک بڑی کامیابی ملی ہے، 2022 سے پاکستان سے پہلا خلا نورد چین کے تعاون سے جائے گا، آگے چل کر خود خلا نورد بھیجے جائیں گے۔

مزید پڑھیں : 2022 سے پاکستان سے پہلا خلا نورد چین کے تعاون سے جائے گا، فواد چوہدری

انہوں نے کہا تھا کہ نیب کے افسران کو سرکاری پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ این ٹی ایس اور امتحان لینے والی سروسز کا معیار ایک جیسا نہیں رہا۔ امتحان لینے والی سروسز کا معائنہ کر کے اس پر مؤثر طریقہ کار بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نظریہ ہے کہ غریب کا خیال رکھنا ہے۔ نیپرا نے جو تجویز دی وہ اعداد و شمار کی بنیاد پر تھی۔ سال کے 6 سے 7 ارب روپے کارکردگی سے نکالیں گے۔ پیسوں کی وصولی کے لیے تمام صوبوں میں جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں