بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، جس میں این سی سی کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی اور کابینہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد میں دفتر تعمیر کرنے کی اجازت دے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، جس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کورونا صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ این سی سی کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک دفتر کی تعمیر کیلئے اراضی کے تعین کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

- Advertisement -

ٹڈی دل کی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کےڈی جی کی ڈیپوٹیشن پرتعیناتی اور چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تعیناتی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

وفاقی کابینہ جوڈیشل افسران کی تعیناتیوں کےمعاملےپربھی غورکرے گی جبکہ ایم ڈی گورنمنٹ ہولڈنگزپرائیویٹ لمیٹڈ اور سی پی پی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

خیال رہے قومی رابطہ کیمٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ہوگا، جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مستقبل کی حکمت عملی سمیت لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

قومی رابطہ کیمٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ صوبائی حکام وفاقی وزراء، این ڈی ایم اے اور صحت حکام شریک ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں