اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کوئی سرپرائز نہیں، چین کے کامیاب دورے بعد خدشہ تھا، دہشت گردی کی جائے گی، عزم کرلیا ہے اب دہشت گردوں کے پیچھے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا اور چینی قونصلیٹ حملے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی۔
[bs-quote quote=” اشارےمل رہے تھےپاکستان کوغیر مستحکم کرنے کی کوشش ہو گی” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]
وزیر اعظم نے کہا آج ہونے والے دہشت گرد حملے کی پہلے سے اطلاعات تھیں، اشارے مل رہے تھے کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش ہو گی، دہشت گرد حملے کوئی سرپرائز نہیں، حملے کی اطلاعات تھیں مگر کہاں ہوگا نہیں جانتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین سےہونے والے معاہدے منظر عام پر نہیں لاسکتے، سب کومعلوم ہے، چین کے ساتھ ماضی میں ایسے معاہدے نہیں ہوئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ چین میں کامیاب معاہدے پاکستان دشمنوں کوہضم نہیں ہورہے تھے، پاکستان کو غیر مستحکم اور کمزورکرنے والی طاقتوں کو معاہدے کھٹک رہے تھے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا جان چکی تھی کہ آج تک پاکستان اور چین کے درمیان ایسےمعاہدے نہیں ہوئے، کچھ طاقتوں کوپاکستان کی معیشت میں بہتری پسندنہیں۔
انھوں نے کہا حملے کو ناکام بنانے والے جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، شہیدوں کو سلام جنہوں نے حملے کو ناکام بنانے کے لئے جان قربانی کی، دہشت گرد چینی کونسل خانے کے عملے کو نقصان نہیں پہنچا سکے۔
[bs-quote quote=”عزم کرلیاہےاب دہشت گردوں کےپیچھےجائیں گے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]
عمران خان کا کہنا تھا کہ عزم کرلیاہےاب دہشت گردوں کےپیچھےجائیں گے، غیرمستحکم کرنےکےلیےبیرونی قوتیں دہشت گردوں کوفیڈکررہی ہیں، سیکیورٹی فورسزنےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں،کوئی اور ملک دہشت گردی کےخلاف جنگ میں اس طرح کامیابی حاصل نہیں کررہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اورکزئی میں ہونےوالےحملےکی بھی منصوبہ بندی کی گئی تھی، حملہ خودکش نہیں،ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا تھا ، ایسی کارروائیاں صرف انتشارپھیلانےکےلئےکی جارہی ہے ، دہشت گردی کےخلاف جاری جنگ میں ضرورکامیاب ہوں گے۔