جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

انتخابی اصلاحات اور اتحادیوں کے تحفظات، پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس آج ہوگا ، جس میں انتخابی اصلاحات اوراتحادیوں کےتحفظات پر مشاورت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، وفاقی وزرا اورسینئر پارٹی رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس دن گیارہ بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، جس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اپوزیشن سے رابطوں سمیت مذاکرات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

- Advertisement -

پارٹی قیادت ملکی پارلیمانی اورقومی امور سمیت اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے پربھی مشاورت کرے گی جبکہ انتخابی اصلاحات،قانون سازی،قومی سطح کے معاملات پرحکمت عملی طے ہوگی۔

پارٹی قیادت پی ڈی ایم کی سیاسی حکمت عملی ، ای وی ایم پر اتحادیوں کے تحفظات اور مطالبات پرغورکرےگی جبکہ مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس بلانے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات عمران خان کا نہیں قومی ایجنڈاہے،تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کیلئے آگے بڑھیں۔

خیال رہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل یا بدھ کو ہونے کا امکان ہے، جس میں ای وی ایم، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے قانون سازی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں