اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مذہب اخلاقیات کا درس دیتا ہے، کرپشن اخلاقی تباہی کا مظہر ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مذہب اخلاقیات کا درس دیتا ہے اور کرپشن اخلاقی تباہی کا مظہر ہے، بعض سیاست دانوں نے بھی اسلام کو سیاسی دکان چمکانے کے لیے استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، ترجمان ندیم افضل چن، معاونین خصوصی افتخار درانی، یوسف بیگ مرزا، وزیر تعلیم پنجاب مراد راس خان ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں نئی نسل کو اسلامی تاریخ اور خصوصاً قومی شاعر علامہ اقبال کے فلسفے اور سوچ سے روشناس کرانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اتوار کو دبئی کی عالمی کانفرنس میں‌ خطاب کریں‌گے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تاریخ اور حقائق سے ناآشنائی مفاد پرست عناصر کو موقع فراہم کرتی ہے، صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے اقبالیات اور اسلامی تاریخ کو نصاب میں شامل کیا جائے، نئی نسل کو علامہ اقبال کی سوچ سے بھی روشناس کرایا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ انسان کی سوچ کو آزاد، تخیل کو بلندی فراہم کرتا ہے، مدینہ کے اصول پر عمل کرکے مسلمانوں نے دنیا کی امامت سنبھالی تھی، ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل کرکے آج بھی اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی و سماجی تنزلی سے پہلے اخلاقی تباہی واقع ہوتی ہے، کرپشن اخلاقی تباہی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض عناصر نے قبائلی عوام کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں استعمال کیا اور اسی طرح بعض سیاست دانوں نے اسلام کو اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لیے استعمال کیا۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں