12.3 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

وزراء کی کارکردگی، وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا دوسرا خصوصی اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے دوسرا خصوصی اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں رہ جانےوالی 6وزارتوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے گا، پہلےمرحلےمیں 26 وزارتوں کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق کا وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے دوسرے مرحلے میں خصوصی اجلاس آج وزیراعظم آفس میں ہوگا، اس اجلاس میں رہ جانے والی 6وزارتوں کی کارکردگی کاجائزہ لیاجائے گا، وفاقی وزرامتعلقہ وزارتوں سےمتعلق بریفنگ دیں گے۔

یاد رہے  10 دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا تھا، پہلے مرحلے میں 9 گھنٹے طویل اجلاس میں 26 وزارتوں کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیاتھا، جن وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ان میں داخلہ، خارجہ، دفاع، اطلاعات، ریلوے، خزانہ، منصوبہ بندی اور مواصلات شامل تھیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ اجلاس: وزارتوں کی کارکردگی کے لیے ہر 3 ماہ بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے وزرا سے 3، 3 سوالات پوچھے۔ پہلا: ’وزارت میں اب تک کون سے منصوبے شروع کیے گئے؟‘ دوسرا: ’بطور وزیر آئندہ کیا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے؟‘ اور تیسرا: ’وزارت کے اخراجات میں کتنی کمی کی گئی؟ ہر وزیر کو بریفنگ کے لیے 10 منٹ کا وقت دیا گیا جبکہ بریفنگ کے بعد وزرا سے 5 منٹ سوالات اور جوابات کے مختص کیے گئے تھے۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے ہر 3 ماہ بعد وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور تمام وزارتوں کو مزید ٹاسک سونپنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ بہتر کارکردگی پر وزرا کی وزارت اور قلم دان دونوں محفوظ رہیں گے، وزرا کو ہٹانے کی خبریں دے کر انتشار پھیلایا جاتا ہے۔

شیخ رشید کو کابینہ اجلاس میں ڈیسک بجا کر داد دی گئی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی کو شاباش دی گئی اور فیصل واوڈا کی بھی خوب واہ واہ ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں