جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے، ساکھ بہتر بنائیں گے، وزیراعظم عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے جس ساکھ کو مزید بہتر کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور مشیر برائے پارلیمانی اموربابراعوان کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں پارلیمنٹ کےجاری سیشن اوربجٹ سےمتعلق معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر برائے پارلیمانی امور نے بجٹ سیشن اورقانونی معاملات پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’عالمی معاشی بحران کے باوجود حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس فری بجٹ پیش کیا، کمزور طبقات کے لیے احساس پروگرام شروع کیا جس میں وقت کے ساتھ مزید اضافہ بھی کیا جائے گا‘۔

اُن کا کہنا تھاکہ ’پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے جس کو طاقتور بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ساکھ مزید بہتر ہو’۔

مزید پڑھیں: مالی سال 2021-2020: 72 کھرب 94 ارب روپے کا بجٹ پیش، عوام کے لیے ریلیف

اس موقع پر مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیر اعظم کو بجٹ کا فنانس ایکٹ جلد منظور ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

عمران خان نے پارلیمانی امور بہترانداز میں چلانے پر اظہار اطمینان اظہار کیا اور بابر اعوان کو اسی انداز سے کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2021-2020 کا بجٹ 12 جون کو پیش کیا جس میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا گیا۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں