اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں اہم امور پر مشاورت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ ہوا ہے جس میں اہم ملکی و قومی امور سے متعلقہ قانون سازی پر مشاورت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں میں سینیٹ کا اجلاس کل شام 6 بجے طلب کرنے پر مشاورت کی گئی۔سیشن کا آغاز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب سے ہوگا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا جائے گا۔پچھلے مشترکہ اجلاس میں رہ جانے والی قانون سازی کو مکمل کیا جائے گا،ججوں کی تعداد میں اضافے سمیت ہیلتھ ریفارمز اور دیگر اہم بل پیش ہوں گے۔
مشیر پارلیمانی امور نے اہم ترین قانونی و آئینی معاملات کی تیاری شروع کر دی۔وزارت پارلیمانی امور اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کرے گی۔
خیال رہے کہ ایف اے ٹی ایف سمیت اہم قانون سازی مکمل کی جائےگی،آئندہ ہفتے سے نیا پارلیمانی سال شروع ہو رہا ہے۔