بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اہم امور پر بریفنگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ کو بجلی کی پیداوار اور لوڈشیڈنگ سمیت مختلف امور پر متعلقہ اداروں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کا اجلاس ہوا، جس میں پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کو بجلی پیداوار اور لوڈشیڈنگ پر بریفنگ دی۔

وفاقی کابینہ نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ وار دو تعطیلات ختم کر کے اسے ایک کرنے کی سمری تیار کی اور ملازمین کی ڈیوٹی کے اوقات صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک کرنے کی  سفارش بھی کی۔

ذرائع کے مطابق سمری میں سفارش کی گئی تھی کہ سرکاری دفاتر میں دی جانے والی ہفتے  کے روز کی چھٹی ختم کرنے کے لیے کابینہ منظوری دے کیونکہ ہفتے کی چھٹی توانائی بحران کی وجہ سے 2011 میں شرعو کی گئی تھی۔

وزارت داخلہ کی ملک بھرمیں ہفتہ وارچھٹیاں کم کرنےکی مخالفت

دوسری جانب وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہفتہ وار چھٹی کم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2011 میں وزارت پانی و بجلی کی سفارش پر دو چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا تھا، ہفتے میں 2چھٹیوں کا مقصد توانائی بحران پر قابو پانا اور بجلی کی بچت ہے۔

سمری کے مطابق 7 دنوں میں ایک تعطیل بڑھانے کے باوجود ہفتے وار کام کے اوقات کار 40 گھنٹے جبکہ اگر 6 دن کام ہوتا ہے تب بھی اتنا ہی وقت لگے گا۔سمری میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی چھٹی ختم کرنے سے اداروں کی کارکردگی پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا، وفاقی کابینہ کی مرضی ہے ہفتے کی چھٹی ختم کرنی ہے یا جاری رکھنی ہے۔

قبل ازیں وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں صوابدیدی فنڈ کا خاتمہ ختم کرنا سرفہرست ہے، غیر ملکی دوروں سے متعلق خصوصی ہدایات، لوڈ شیڈنگ پر بریفنگ شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی آڈٹ ایجنڈے میں شامل ہے، ملتان لاہور اور راولپنڈی میٹرو پروجیکٹس کا آڈٹ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، ملک بھر میں شجرکاری مہم بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیرِ اعظم عمران خان

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم کی جانب سے وزارتِ خارجہ کے حکام کو پالیسی گائیڈ لائن بھی دی گئی، وزیرِ اعظم کی ہدایات سے متعلق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی آج شام کو میڈیا بریفنگ دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں