وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس پیر کو طلب کرلیا -
The news is by your side.

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

قومی صفائی مہم کی منظوری متوقع ایل این جی کی درآمد کی سمری پرغور ہوگا

اسلام آباد : حکومت کا پہلا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس چوبیس ستمبر کو ہوگا، وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتے پیر کو طلب کیا ہے۔ اجلاس دن ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔

اجلاس میں قومی صفائی مہم شروع کرنے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، اجلاس میں ایل این جی کی درآمد کی سمری اور پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی دوہزار بارہ پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں اٹھارویں ترمیم کے بعد ورکرز ویلفیئرز فنڈ اور ای او بی آئی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، ایجنڈے میں کسی صوبے کی سمری شامل نہیں کی گئی ہے، اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء اعلی سمیت دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں