اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل کامیاب کسان پروگرام کا افتتاح کریں گے ، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب کسان منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع ہوگا ، پاکستان تب کامیاب ہوگا جب کسان کامیاب ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ’’کامیاب کسان‘‘منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں وزیراعظم کل ساہیوال کاایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے کامیاب کسان منصوبہ لانچ کریں گے، منصوبے کے تحت نوجوانوں کسانوں کوجدیدٹریکٹرزبھی تقسیم کیے جائیں گے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کل ساہیوال میں کامیاب کسان پروگرام لانچ کرنےجارہےہیں، کامیاب کسان منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلےشروع ہوگا،کسان جو وسائل کی کمی کی وجہ سےپیچھے رہ گئے ، ان کی مدد کریں گے۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےخصوصی ہدایات دی ہیں کسانوں کواوپراٹھاناہے، نوجوانوں نےڈیری فارمنگ،لائیواسٹاک میں تعاون کی درخواست کی، حکومت زرعی شعبےسےوابستہ نوجوانوں کومددفراہم کرےگی جبکہ کل وزیراعظم نوجوان کسانوں میں ٹریکٹرزتقسیم کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں مودی سرکارکسانوں کااستحصال کررہی ہے، پاکستان میں حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئےکام کررہی ہے، پاکستان تب کامیاب ہوگا جب کسان کامیاب ہوگا.