تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم عمران خان کا اہم دورے پر کل متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اہم دورے پر کل متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے، سعودی عرب اور چین کے بعد یو اے ای سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے کوششیں جاری ہے،وزیراعظم عمران خان نے کل اہم دورے پر متحدہ عرب امارات جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایک روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے جبکہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

دورہ دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کے حصول کی کوششوں کا حصہ ہے، سعودی عرب اور چین کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔

خیال رہے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی پہلے سے ہی متحدہ عرب امارات میں موجودہیں ، جہاں شاہ محمود قریشی اور یو اے ای حکام کی اہم ملاقاتیں جاری ہیں جبکہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے درمیان بھی رابطے ہورہے ہیں۔

واضح رہے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی ذمہ داری وزیراعظم نے خود سنبھال لی اورغیرملکی دوروں کا آغاز کیا تھا، اب تک عمران خان سعودی عرب اور چین کا دورہ کرچکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے 5 روزہ دورہ چین میں چینی صدر شی جن پنگ کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا جبکہ 15 معاہدوں اور یاداشتوں پر بھی دستخط کئے۔

وزیراعظم عمران خان کے دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کو مشکل وقت سے نمٹنے کیلئے بڑا پیکج دے کر پی ٹی آئی حکومت اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کیلئے بارہ ارب ڈالر کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔

جس کے مطابق پاکستان کو تین ارب ڈالر ایڈونس دئیے جائیں گے ، تین ارب ڈالر کا ادھار تیل تین سال تک دیا جائے گا، بیلنس آف پیمنٹ کے لیے ایک سال تک تین ارب ڈالرپاکستان کے اکاؤنٹ میں بھی رکھے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -