لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا، لاہور رہائش گاہ زمان پارک میں ڈبل سورس بجلی کنکشن لینے انکار کر کے نئی مثال قائم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک نئی مثال قائم کر دی، اپنی لاہور والی رہائش گاہ میں بجلی کا دوہرا کنکشن لینے سے انکار کر دیا۔
[bs-quote quote=”وزیرِ اعظم نے تاریں اور ٹرانسفارمر اتارنے کا پیغام دیا: لیکسو” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
لیکسو حکام نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے تاریں اور ٹرانسفارمر اتارنے کا پیغام دیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے وہ سہولت نہیں چاہیے جو عوام کو حاصل نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام سے براہِ راست رابطے کے لیے اپنے دفتر میں شکایات سیل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جہاں وزیرِ اعظم اور اراکینِ قومی اسمبلی عوام کی شکایات سنیں گے۔
چند روز قبل وزیرِ اعظم نے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدام اٹھاتے ہوئے عوامی ڈلیوری یونٹ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا تھا، یونٹ کا سربراہ وفاقی سرکار کا افسر ہوگا اور تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ خرچیاں ختم کرکے سادہ زندگی گزاریں گے، وزیراعظم عمران خان
یاد رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ ملک میں بہت جلد بہتری آنے والی ہے، شاہ خرچیاں ختم کرکے سادہ زندگی گزاریں گے۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم نے عید کے دنوں میں بھی چھٹی نہ کرنے کا فیصلہ کر کے ایک اور نئی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی تھی، جب کہ وفاقی وزرا کو بھی زیادہ چھٹیاں نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔