ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

وزیراعظم کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں پی ڈی ایم تحریک، براڈ شیٹ اور مہنگائی میں کمی لانے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں حماد اظہر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چینی ہنگامی بنیادوں پر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، درآمد کے بعد چینی کی قیمت فوری کم ہوجائے گی۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ چینی اور پاور کے معاملے پر اہم فیصلے کرلیے گئے ہیں، چینی درآمد کرنے کے لیے فوری انتظامات کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے براڈ شیٹ پر ترجمانوں کو بریفنگ دی، فواد چوہدری نے براڈ شیٹ کی جانب سے الزامات پر بھی گفتگو کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاناما کیس کے بعد براڈ شیٹ دوسرا بڑا اسکینڈل ہے، براڈ شیٹ کیس ہمارے موقف کا واضح ثبوت ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ فضل الرحمان سمیت مظاہرین کو الیکشن کمیشن آنے سے روکا نہیں جائے گا، عمران خان نے کہا کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں