اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وفاقی وزیرِ توانائی عمر ایوب کو مبارکباد پیش کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ شاباش اچھا کام جاری رکھیں، یہ ہے نیا پاکستان۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے۔ گزشتہ 8 ماہ کے دوران 81 ارب روپے جمع کیے ہیں جبکہ اگلے برس مزید120ارب روپے ریکور کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے اسی فیصد علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا، سحر و افطار میں بھی کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی۔ ماہانہ گردشی قرضہ اڑتیس ارب سے کم ہوکر چھبیس ارب پر آگیا۔ پانچ سال میں درآمدی ایندھن پر انحصار اکتالیس سے کم کرکے تیس فیصد کردیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ شاباش اچھا کام جاری رکھیں، یہ ہے نیا پاکستان، بجلی کی مد میں آئندہ سال120ارب روپے کی اضافی وصولی ہوگی، گردشی قرضےکاحجم ماہانہ38ارب سےکم ہوکر26ارب روپےپرآگیاہے،
I congratulate Omar Ayub and his whole team. Rs 81 billion increase in collection in 8 months. Rs 58 billion from theft control. 80 percent of the country free from load shedding. Zero load shedding at sehr and iftar. Keep up the good work. This is Naya Pakistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 24, 2019
دسمبر2020تک گردشی قرضہ ختم کردیا جائے گا۔ واجب الادا رقوم کی مد میں100ارب روپے اضافی وصول کئے جائیں گے،5سال میں درآمدی ایندھن پرانحصار41سےکم کرکے30فیصد کردیا جائے گا، دس سال میں درآمدی ایندھن پر انحصار صرف20فیصد کردیاجائیگا۔
انہوں نے مزید کہا کہتوانائی ضرورت پوری کرنے کیلئےہائیڈل اور متبادل ذرائع کااستعمال ہوگا، اس کے علاوہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مقامی وسائل اور تھرکول کا استعمال ہوگا۔