جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کوئی بھوکا نہ سوئے، تنگدستی کی زندگی نہ گزارے، وزیراعظم عمران خان کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ اسلامی فلاحی ریاست کی اصل روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا، ہمارا عزم ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے اور تنگدستی کی زندگی نہ گزارے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے آغاز پر وزیراعظم نے جو ابتدائی کلمات ادا کیے اُن میں ملک سے غربت و افلاس کا خاتمہ اور پریشان حال لوگوں پر توجہ دینے کا عزم شامل تھا۔

- Advertisement -

کابینہ اجلاس سےقبل کی گئی تلاوت کے ترجمے پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں غربت اور بھوک و افلاس کا خاتمہ ہوسکے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’اسلامی فلاحی ریاست کی اصل روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا تاکہ کوئی بھی شہری بھوک و افلاس اور غربت کا شکار نہ رہے‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’میرا عزم ہے کوئی بھوکا نہ سوئے اور تنگدستی کی زندگی نہ گزارے، مستقبل میں ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں نچلے طبقے کا احساس کیا جائے، احساس پروگرام بھی اسی کی ایک کڑی ہے جس کے تحت لوگوں کا ڈیٹا مکمل کیا جارہا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں