بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کو بڑا تحفہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے موقع پر شہریوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز لاہور کا دورہ کیا اور کئی اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جو کہ خبروں کی زینت بھی بنے، دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے صوبے کی ترقی وخوشحالی کے لئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

وزیراعظم کے دورہ لاہور کی خاص بات آن لائن زمین کی فرد حاصل کرنےکےڈیجیٹل سسٹم کا اجرا تھا، جس کا افتتاح خود وزیراعظم نے کیا، وزیراعظم عمران خان نے بھی نئے نظام کے تحت اپنی زمین کی فردحاصل کی۔

- Advertisement -

اس سسٹم کے تحت پنجاب بھر میں بائیس ہزار مقامات سے زمین کی فرد آن لائن حاصل کی جاسکےگی۔

وزیراعظم نئے سسٹم کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے بہت اچھاسسٹم بنادیا ہے، اب صرف ایک منٹ میں فرد حاصل کی جا رہی ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جہاں کرپشن کا خاتمہ ہوگا وہاں عوام کو ایک منٹ میں فرد کا حصول ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی لانچنگ کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

اس سے قبل وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا سےایک لاکھ44ہزار439ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی، ریونیو عوامی خدمات کا اجرا کیا جس میں 40 ہزار 27 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے اب تک 39 ہزار 156 شکایات کا ازالہ کیاگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں