بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوالی اور کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر عوام سے کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگواتے ہوئے اپیل کی ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیزپرمکمل عمل یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے 3 روز قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ ثمینہ علوی نے اسلام آباد میں کورونا ویکسین لگوائی تھی۔

صدر مملکت نے کہا تھا کہ پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے،میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی، صدر مملکت

عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ویکسینیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے،ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط جاری رکھیں۔

خیال رہے ملک بھر میں ساٹھ سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کی ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ، رجسٹریشن کے لیے اپنے بزرگ کا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کریں ، جس کے بعد ویکسی نیشن کیلئے آپ کوپن کوڈ کیساتھ جوابی ایس ایم ایس آئے گا، جس میں ویکیسن دستیاب ہوتے ہی آپ کو مقام اور تاریخ سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں