بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

وزیراعظم کا اقتصادی ٹیم برقرار رکھنے کا فیصلہ، اسدعمرسمیت کوئی رکن تبدیل نہیں ہو گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی ٹیم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،  اسدعمرسمیت معاشی ٹیم کا کوئی رکن تبدیل نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی اقتصادی ٹیم برقرار رہے گی، وزرا کا قلم دان تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

[bs-quote quote=”معاشی ٹیم کی تبدیلیوں کی اطلاعات مخالفین کی سازش ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”نعیم الحق”][/bs-quote]

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اےآروائی نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کاجائزہ لے رہے ہیں، وزیراعظم وفاقی وزر اسے فرداً فرداً ملاقات کریں گے، البتہ معاشی ٹیم کی تبدیلیوں کی اطلاعات مخالفین کی سازش ہے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری اور زر مبادلہ میں واضح اضافہ ہو رہا ہے، معاشی اعشاریے مثبت ہیں، یقین ہے کہ ورثے میں ملنے والی اقتصادی دشواریاں ہماری ٹیم ہی دور کرے گی۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ ہے کہ نہ تو وزیر خزانہ تبدیل ہوں گے، نہ ہی معاشی ٹیم کا کوئی رکن ہٹایا جائے گا۔


مزید پڑھیں: اسد عمر کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں: شیخ‌ رشید کا انکشاف


واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ وزیرخزانہ اسد عمر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا، اگرچہ وزیراطلاعات اور وزیراعظم کے ترجمان اس کی سختی سے تردید کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ آج وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسد عمر کے خلاف سازش ہورہی ہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں