تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

”کل کامیاب ہو کر قوم کو خوشخبری دوں گا“

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو ملک بھر میں کل احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل کامیاب ہو کر قوم کو خوشخبری دوں گا۔

قوم سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان کی سیاست وہاں پہنچ گئی ہے کہ فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کدھر لے کر جانا ہے، اگر چپ کر کے بیٹھیں گے تو آپ برائی کا ساتھ دیں گے، میرے لیے نہیں اپنے مستقبل کے لیے کھڑے، چاہتا ہوں آپ سب آواز بلند کریں اس سازش کے خلاف، نوجوانوں کو ملک کی غیرت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، پُرامن احتجاج سے غداروں کو خوف ہوگا، نوجوان سازش کے خلاف پُرامن احتجاج کریں، اپنے ملک کو نقصان نہ پہنچائیں۔

”قانونی ماہرین سے ملاقات کی ہے، غداروں پر مقدمات ہوں گے“

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین قومی اسمبلی سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے ملک کے ساتھ غداری قبول نہیں کریں گے، غداری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کریں گے، قانونی ماہرین سے ملاقات کی ہے، غداروں پر مقدمات ہوں گے۔

”کل کامیاب ہو کر قوم کو خوشخبری دوں گا“

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ کل قوم کو خوشخبری دوں گا، جوان کی طرف چلے گئے اب وہ ڈرنا شروع ہوگئے، رات سے مجھے پیغٖامات آنا شروع ہوگئے ہیں، کل آپ سب دیکھیں گے میں کس طرح کامیاب ہوتا ہوں، کپتان کے ایک سے زیادہ پلان ہوتے ہیں،کل ہم کامیاب ہوں گے۔

”شہباز شریف غلام ہیں، پیسے کی پوجا کرتے ہیں“

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے کل کہہ دیا بھکاری غلام ہوتے ہیں، شہباز شریف نے 22 کروڑ عوام کو بھکاری قرار دیا، شہباز شریف پر اربوں روپے کے کرپشن کے مقدمات ہیں، شہباز شریف تو ہے ہی غلام، یہ پیسے کی پوجا کرتے ہیں، شہباز شریف ایسے ہی زندگی گزارنی ہے تو اس سے اچھا مر ہی جائیں۔

”بیرون سازش پاک فوج اور پی ٹی آئی کے خلاف ہے“

وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے حوالے سے کہا کہ پاک فوج پر کسی قسم کی تنقیدنہ کریں، پاک فوج نے ملک و قوم کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، پاک فوج نے ملک کو اکٹھا کیا ہوا ہے، پاک فوج کے خلاف عوام کو تقسیم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، بیرون سازش پاک فوج اور پی ٹی آئی کے خلاف ہے۔

”ہم نے تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے“

عمران خان نے کہا کہ ماضی میں ہمارے دور سے زیادہ مہنگائی تھی، آج عالمی مارکیٹ میں مہنگائی ہے، پی ٹی آئی کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے دور میں زیادہ مہنگائی تھی، دنیا اس وقت مہنگائی کی لپیٹ میں ہے، پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی بڑھ جاتی ہے، پاکستان میں اس وقت تاریخی برآمدات ہو رہی ہیں، ہم نے تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے، جو اضافی ٹیکس جمع کیا تھا وہ عوام پر خرچ کر دیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ہم پر اعتماد ہے، اس لیے پیسے پاکستان بھیجے۔

Comments

- Advertisement -