ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے احساس راشن پورٹل کا باقاعدہ اجرا کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے احساس راشن پورٹل کا باقاعدہ اجرا کر دیا، احساس راشن پورٹل مستحقین تک پہنچنے،راشن تقسیم میں کردار ادا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس راشن پورٹل سے متعلق وزیراعظم عمران خان کوبریفنگ کے دوران بتایا کہ راشن پورٹل مخیر حضرات، فلاحی اداروں اور غیرسرکاری تنظیموں کو مستحق افراد تک پہنچنے میں معاون ثابت ہوگا۔

ثانیہ نشتر کا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ راشن پورٹل احساس پالیسی فریم ورک کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر تشکیل دیا گیا یے، پورٹل کے تحت یقینی بنایا جا سکے گا نظام یا مستفید افراد کی معلومات کا غلط استعمال نہ ہو۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پورٹل کے ساتھ راشن اور امداد کی تقسیم کے لیے موبائل ایپ کا اجرا 2 روز میں ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے احساس راشن پورٹل کے اجرا کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل کا استقامت اور ثابت قدمی سے مقابلہ کیا ہے، مشکل کی گھڑی میں قوم نے کمزور طبقوں کی دل کھول کر مدد کی۔

وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ احساس راشن پورٹل مستحقین تک پہنچنے، راشن تقسیم میں کردار ادا کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں