جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی کم عمرترین ایتھلیٹ عائشہ ایاز کو ملاقات کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی کم عمرترین ایتھلیٹ عائشہ ایاز کو ملاقات کی دعوت دے دی، سوات کی 8 سالہ عائشہ نے یو اے ای میں تائی کوانڈو مقابلے میں کانسی کاتمغہ جیتا تھا اور اپنی کامیابی وزیراعظم عمران خان کےنام کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کم عمرترین ایتھلیٹ عائشہ ایاز کو ایک اور اعزاز مل گیا ، وزیراعظم عمران خان نے عائشہ ایاز کو ملاقات کے لئے اسلام آباد بلالیا۔

وزیراعظم کے خصوصی معاون افتخار درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے عائشہ ایاز کو دعوت دی جارہی ہے، ایتھلیٹ عائشہ ایاز کی جلد وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائے گی۔

خیال رہے سوات کی 8 سال کی عائشہ نے یو اے ای میں تائی کوانڈو مقابلے میں کانسی کاتمغہ جیتا تھا اور ننھی عائشہ نے اپنی کامیابی وزیراعظم عمران خان کے نام کی تھی، اس کامیابی کے ساتھ عائشہ کو پاکستان کی کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا تھا۔

عائشہ نے گزشتہ برس بھی انڈر 23 گیمز میں حصہ لیا تھا اور انہیں بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں