پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پنجاب پولیس کو کرمنل ریکارڈ کے حامل اہلکاروں سے پاک کیا جائے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا، پولیس کو کرمنل ریکارڈ کے حامل اہلکاروں سے پاک کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس میں کرمنل ریکارڈ والے اہلکاروں کی اسکروٹنی کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں بھی پولیس کے نظام کوبہترکیا جائے اور پولیس کی اسکروٹنی کا عمل تیز کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب پولیس میں اسکروٹنی کا عمل شروع کرچکے ہیں، پولیس کی مکمل اسکروٹنی کے لیے 6 ماہ درکارہیں۔

ساہیوال واقعے پر اجلاس، حکومت کا پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کا فیصلہ

یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب پولیس میں اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 100 پولیس اسٹیشن ماڈل بنائیں جائیں گے، پنجاب میں خیبرپختونخواہ طرز کا پولیس ایکٹ لا رہے ہیں۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں