تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم عمران خان آج کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے، کرتار پور کوریڈور فیز ون میں ساڑھے چارکلو میٹرسڑک تعمیر کی جائے گی اور بارڈر ٹرمینل کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دوپہر کرتارپور راہداری کی سڑک کا سنگ بنیاد رکھیں گے، کوریڈور کی تعمیر میں دریائے راوی پر پل اور بارڈر کے قریب مختلف محکموں کے دفاتر کے قیام کا بھی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

سنگ بنیاد کی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، کرتار پور کوریڈور منصوبے میں دریائے راوی پر 800 میٹر پل، پارکنگ ایریا اور سیلاب سے بچاؤ کیلئے فلڈ پروٹیکشن بند بھی تعمیر کیا جائے گا جبکہ دوسرے فیز میں ہوٹل اورگوردوارے کی توسیع بھی کی جائے گی۔

کرتارپور راہداری کی سڑک کی سنگ بنیاد تقریب کے لیے اسٹیج کی تیاری مکمل کرلی گئی، 20 فٹ چوڑا 60 فٹ طویل اسٹیج بنایا گیا ہے اور راہداری منصوبے کی سڑک کو ہموار کیا جا رہا ہے، وزیراعظم کے سنگ بنیاد رکھتے ہی تعمیر کا کام باضابطہ طور پرشروع ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں : کرتارپور کوریڈور کھولنے کا کریڈٹ عمران خان کوجاتا ہے،سدھو

خیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز اپنی جانب سے بابا ناننک گردوارے سے بارڈر تک کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مجھے تقریب میں مدعو کئے جانا باعث فخر ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر گرونانک کے جنم دن پر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا تھا جبکہ بھارت کی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری بھی دی تھی۔

Comments

- Advertisement -