تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

وزیراعظم عمران خان آج تاریخی منصوبے کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے تاریخی جنم دن پر آج کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے، پروقار تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، ۔پاکستان میں آج نئی تاریخ رقم ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان آج سکھ مذہب کے بانی باباگرو نانک دیوجی کے550ویں جنم دن کے موقع پربین المذاہب ہم آہنگی کے جذبہ کے عکاس کرتارپور راہداری کے فقید المثال منصوبہ ک اافتتاح کریں گے۔

سکھ برادری کے روحانی پیشوا باباگرو نانک کا پانچ سو پچاس واں جنم دن یادگار بنا دیا گیا، سکھ برادری کے افراد خوشی سے نہال ہوگئے۔

ڈی سی نارووال نے افتتاح کی خوشی میں ضلع بھرمیں چھٹی کا اعلان کر دیا، تاریخ میں پہلی بار سکھ زائرین نارووال میں اپنی مذہبی عبادت گاہ پر بغیر ویزے کے آسکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے جو وعدہ کیا اسے پورا کرنے کا وقت آگیا، صرف نو ماہ کے مختصر وقت میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کرتار پور راہداری مکمل کی گئی، خصوصی تقریب کی تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئیں۔

واضح رہے کہ18 اگست 2018ء کو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپورراہداری کھولنے کی نوید سنائی تھی۔

جذبہ خیرسگالی کے تحت 28 نومبر 2018ء کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا، پاکستان نے سکھ برادری کے لیے شاندار انتظامات کئے جبکہ بھارت پاکستان دشمنی میں سکھ برادری کے اہم دن کو بھی نظراندازکررہا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بتایا ہے کہ سرحد پار بھارتی حدود میں بابا گرونانک کمپلیکس پانی میں ڈوب گیا ہے۔

دوروز پہلے کی بارش کے بعد نو تعمیر ڈیرہ بابا نانک کمپلیکس سے پانی نکالنے کا بندوبست تک نہیں کیا گیا، یاتریوں کا رجسٹریشن سینٹربھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -