جدہ: وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ کامیاب دورے کے بعد امریکا پہنچ گئے۔
تفصیلات کے لیے مطابق وزیر اعظم سعودی ائیر لائن کی خصوصی پرواز سے امریکا پہنچے، دورہ امریکا میں وہ امریکی صدر سمیت دنیا کے کئی ممالک کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کا محور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو اجاگر کرنا ہے، وزیر اعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جہاں وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی سے آگاہ کریں گے.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم عمران کی ملاقات 23 ستمبر کو ہوگی، عمران خان ترک صدر سے بھی ملاقات کریں گے.
وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم کا قیام روز ویلٹ ہوٹل میں ہوگا، پولیس حکام نےہوٹل کےتمام گیٹس کاکنٹرول سنبھال لیا، پاکستانی سفارتخانےکاعملہ بھی روزویلٹ ہوٹل میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا دورہ امریکا: کب، کہاں کیا ہوگا؟
گزشتہ روز دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کیا تھا، جس کے مطابق وزیراعظم نفرت انگیزبیانیے کے خلاف پاک ترک کانفرنس کی میزبانی کریں گے، ماحولیاتی تحفظ پرپاک ملائیشیا کانفرنس سے خطاب کریں گے، امریکامیں پاکستان، ملائیشیا اور ترکی کی سہ فریقی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی.
وزیراعظم عمران خان عالمی میڈیا اور ادارتی بورڈ کےارکان سے بھی ملیں گے، امریکا میں بڑے تھنک ٹینکس سے خطاب، انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے.