تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس پہنچ گئے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس پہنچ گئے، فورم میں معاشی، جیوپولیٹیکل اور ماحولیاتی موضوعات پرتبادلہ خیال ہوگا اور وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کی خصوصی نشست سےخطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  ورلڈاکنامک فورم میں شرکت کے لئے ڈیووس پہنچ گئے، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اورعبدالرزاق داؤد ، ذوالفقارعباس بخاری اور ڈاکٹرمعید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں، عالمی اقتصادی فورم کے بانی پروفیسر کلاوس شواب نے وزیراعظم کو دعوت دی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نشست کا موضوع پائیداراورہم آہنگ دنیا کے فریق ہے، اس سال فورم اپنی پچاسویں سالگرہ منارہا ہے، فورم میں معاشی، جیوپولیٹیکل اور ماحولیاتی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا اور وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کی خصوصی نشست سےخطاب کریں گے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کی خصوصی نشست سےخطاب کریں گے اور سی ای اوز اور کارپوریٹ لیڈرز سے پاکستان اسٹرٹیجی ڈائیلاگ بھی ہوں گے۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور بڑا اعزاز

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم متعدد رہنماوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ، جن میں بزنس، ٹیکنالوجی اور عالمی اداروں کےنمائندوں کےساتھ ملاقاتیں بھی شامل ہیں، ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سےبھی رہنماؤں کوآگاہ کریں گے ، عالمی میڈیا کے نمائندوں اورایڈیٹرز سے بھی ملیں گے۔

خیال رہے امریکی جریدے ٹائم میگزین نے وزیراعظم عمران خان کو ماحول کے لیے موثر آواز بلند کرنے والوں میں شامل کرلیا اور ڈیووس ایشو کے سرورق پر وزیراعظم کی اُن عالمی رہنماؤں کے ساتھ تصویر شائع کی، جو ماحولیات کے لیے شعور اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ڈیوس کے اخراجات کو بھی انتہائی کم رکھنے کی ہدایت کی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے 3 روزہ دورے پر 68 ہزار ڈالرز خرچ ہوں گے، سابق دور حکومت میں ڈیوس دوروں پر لاکھوں ڈالرز اڑائے گئے تھے۔

ڈیوس دوروں پر نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور یوسف رضا گیلانی نے خطیر رقم خرچ کی، سب سے زیادہ اخراجات نواز شریف کے دورے پر آئے تھے۔

نواز شریف نے 7 لاکھ 62 ہزار ڈالرز قومی خزانے سے خرچ کیے، شاہد خاقان عباسی نے دورے پر 5 لاکھ 61 ہزار ڈالرز خرچ کیے، یوسف رضا گیلانی کے دورے پر 4 لاکھ 59 ہزار ڈالرز کا خرچ آیا تھا۔

Comments

- Advertisement -