بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

کرونا سے ڈرنے کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا سے ڈرنے کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پارلیمانی کمیٹی حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرونا وائرس پر کنٹرول کے لیے چین کا تعاون قابل ستائش ہے، عوام، معیشت کو محفوظ رکھنے کے لیے بین الاقوامی اداروں سے رابطے میں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ کرونا وائرس سے ڈرنے کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: انشااللہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتے گا، وزیر اعظم عمران خان

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتے گا، کرونا وائرس پر کنٹرول کے حوالے سے چین کا تعاون قابل ستائش ہے، چین کی کرونا کی روک تھام کے لیے معاونت فراموش نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی بطور قوم متحد ہوکر وائرس کو شکست دیں گے، کرونا سے ڈرنے کی نہیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے، وائرس کے اثرات کے تناظر میں عالمی اداروں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا کے حوالے سے تمام اقدامات کی خود نگرانی کررہا ہوں، عوام کو ریلیف پہنچانے کے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں