اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران خیر مقدمی اجتماعات پر مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے ملاقات کی جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر، دورہ امریکا ،پارلیمانی امور اور چیف الیکشن کمشنر بارے ریفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ریفرنس فوری دائر کرنا ہے یا حکمت عملی تبدیل کرنی ہے؟ تاہم حتمی فیصلہ مزید مشاورت کے بعد ہوگا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے وزیر اعظم کو مختلف آرڈیننسز اور بلز پر بریفنگ دی۔

اعظم سواتی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں زیر التوا بلز اور آرڈیننسز میں پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے دوراں خیرمقدمی اجتماعات پر بھی غور کیا گیا۔

اس دوران الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تقرری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس پر وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے اعظم سواتی کو ہدایت کی کہ آرڈیننسز اور بلز کے معاملے میں تیزی لائی جائے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورہ کے دوران ہیوسٹن میں بڑا مظاہرہ کیا جائے گا،مودی کے خطاب کے دوران نیویارک میں بھی بڑے مظاہرے ترتیب دئیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں