بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کی نیشنل پیپلز کانگرس کے چیئر مین سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : وزیراعظم عمران خان نے نیشنل پیپلز کانگرس کے چیئرمین لی ژانشو سے ملاقات کی اور اقتصادی ترقی ،معاشی منصوبوں پرحکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا ،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اورخوشحالی میں سی پیک کااہم کردارہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان نے نیشنل پیپلز کانگرس کے چیئرمین لی ژانشو سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور سیاسی، ثقافتی، تعلیمی شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے چین کی مہمان نوازی اورگرمجوشی پرشکریہ ادا کیا اور غربت کے خاتمے اور کرپشن میں کمی کے اقدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے نیشنل پیپلز کانگرس کے چیئرمین کو اقتصادی ترقی ،معاشی منصوبوں پر حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا اور کہا پاکستان کی اقتصادی ترقی اورخوشحالی میں سی پیک کااہم کردار ہوگا۔

نیشنل پیپلز کانگرس کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی کا خواہاں ہے، تعلقات میں سی پیک منصوبہ انتہائی اہم کردار ادا کر سکتاہے۔

لی ژانشو نے کہا چین پاکستان کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا رہے گا، پارلیمانی وفود کےتبادلے دوطرفہ تعلقات کومزید فروغ دیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان اورچین کےدرمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں : بیجنگ: وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات

یاد رہے آج صبح وزیراعظم عمران خان کی چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چینی وزیراعظم نے عمران خان کوانتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی جبکہ بھرپور میزبانی پر وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کاشکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور سی پیک منصوبوں سے متعلق اظہار اطمینان کیا، وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کو نئے پاکستان کے وژن سے آگاہ کیا۔

جس کے بعد پاکستان اورچین کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعاون کے پندرہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

جن میں زراعت ،تکنیکی اوراقتصادی شعبوں میں تعاون ، اسلام آباد اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون ، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاہدے شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں