بیجنگ: وزیراعظم عمران خان نے اپنے چینی ہم منصب اور ازبکستان کے صدر سے ملاقات کی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ دونوں ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوطرفہ تعلقات اور خطےکی صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ چین پاکستان کی سیاسی اور اقتصادی پارٹنرکی حیثیت سےکرداراداکرتارہاہے۔
اب سےکچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان کی چین کے وزیر اعظم لی سے ملاقات ختم ہوئ جس کے بعد ازبکستان کے صدر شووکت سے ملاقات ہوئ دونوں ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان گفتگو کے اہم موضوعات رہے،چین پاکستان کی سیاسی، اقتصادی اور سٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 5, 2022
گزشتہ روز وزیراعظم نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں 24ویں سرمائی اولمپکس میں شرکت کی تھی۔ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر منصوبہ بندی و دیگر تھے۔سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں دیگر ممالک کے رہنما بھی شریک تھے۔
چین پہلی بار ونٹر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے۔ ونٹر اولمپکس میں 91 ممالک سے تقریباً 2900ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔15کھیلوں میں مختلف طرز کے 109 مقابلے ہوں گے۔ بیجنگ میں ونٹر مقابلے 4سے 20 فروری تک جاری رہیں گے۔
دارالحکومت بیجنگ کے علاوہ یانگ کنگ اور چونگ لی میں بھی مختلف مقابلے ہوں گے۔