جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

فیس بک پر جھوٹی خبروں، نفرت انگیز مواد روکنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیس بک پر جھوٹی خبروں، نفرت انگیز  مواد روکنے کی ضرورت ہے، جھوٹ، نفرت پر مبنی مواد معاشرے کے لیے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے فیس بک حکام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں معاون خصوصی زلفی بخاری، افتخار درانی ودیگر حکام ملاقات میں شریک تھے، وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے سوشل نیٹ ورک کو پھیلانے کی تعریف کی۔

[bs-quote quote=” فیس بک کے ذریعے صحت کے شعبے میں انقلاب لایا جاسکتا ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فیس بک نے سوشل میڈیا رابطے کے نظام کو عالمی سطح پر بدل دیا ہے، اہم معاملات پر عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا، سماجی ویب سائٹس سے سوشل سروسز میں انقلابی اقدامات اُٹھائے جاسکتے ہیں۔

عمران خان نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر بھی اظہار تشویش کیا، فیس بک نمائندے سائمن ملر نے وزیراعظم کو فیس بک فیچرز سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم کو دور دراز علاقوں تک فیس بک کے ذریعے رسائی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیس بک کے ذریعے صحت کے شعبے میں انقلاب لایا جاسکتا ہے، عوام میں آگاہی اور شعور پھیلانے میں فیس بک کا بڑا کردار ہے۔

سائمن ملر نے فیس بک کا غلط استعمال روکنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، خطرے کی صورت حال، ایمرجنسی حالات میں فیس بک کے استعمال پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی روابط کو بڑھانے پر فیس بک انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں صحت کے مسائل کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں