بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

حکومت کاروباری برادری کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کاروباری برادری کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی منیجنگ کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی، جس میں علی زیدی، عبدالرزاق داؤد، حفیظ شیخ، رضا باقر ودیگر سینئر افسران موجود تھے۔

اجلاس میں اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس کے صدر شہزاد دادا کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 35 ممالک میں موجود چیمبر 200 کمپنیوں پر مشتمل ہیں، چیمبر مختلف شعبوں میں کاروباری سرگرمیاں سرانجام دے رہا ہے، ٹیکس کا ایک تہائی حصہ او آئی سی سی آئی کمپنیز کی جانب سے ادا کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں ٹیکنالوجی اور جدید ریسرچ کا فروغ نہایت ضروری ہے،وزیراعظم

اوورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس کے صدر نے مزید کہا کہ او آئی سی سی آئی کمپنیز 600 ملین ڈالر سے زائد برآمدات کررہی ہیں، برآمدات کو 2 ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے، وفد نے معیشت کی بہتری کے حکومتی اقدامات کو بھی سراہا، معاشی بہتری کے حوالے سے وفد نے مختلف تجاویز بھی وزیراعظم کو پیش کیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ چیمبر سے وابستہ کمپنیز کی جانب سے نشاندہی معاملات کو فوری حل کیا جائے، حکومت کاروباری برادری کی مشاورت سے پالیسیوں پر عملدرآمد چاہتی ہے، حکومت کی کوشش ہے کاروباری طبقے کے لیے استحکام کی فضا یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کاروباری طبقہ موجود مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے، حکومت چاہتی ہے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں